Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خطرناک چور کو گرفتار کرلیا

 جدہ ..... قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے انتہائی مختصر وقت میں چور کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے بینک سے نکلنے والے ایک شخص کے ایک لاکھ 35 ہزار ریال چرالئے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک مقامی شہری پولیس نے میں رپورٹ درج کروائی کہ اس کی گاڑی میں رکھے ہوئے ایک لاکھ 35 ہزار ریال چرالئے گئے ۔ نامعلو م چور نے گاڑی کا شیشہ توڑا اور رقم کا تھیلہ چرالیا ۔ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اس نے بینک سے رقم نکلواکر گاڑی میں رکھی تھی ۔ پولیس نے رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم چور کو تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ افریقی ملک سے تعلق رکھنے والا چور بینک کے باہر اپنے شکار کی تاک میں بیٹھا ہوا تھا جب اس نے دیکھا کہ ایک شخص بینک سے خطیر رقم لیکر نکلا ہے تو اس کا تعاقب شروع کر دیا ۔مذکورہ شخص نے ایک جگہ گاڑی کھڑی کی اور گھر چلا گیا ۔ اپنے شکار کے تعاقب میں آنے والے چور نے جب یہ دیکھا تو اس نے واردات کر ڈالی گاڑی کا شیشہ توڑ کر وہاں سے رکھی ہوئی رقم لے اڑا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

شیئر: