Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام کعبہ کا دورہ اسلام آباد اپنے استاد سے ملاقات کا سبب بن گیا

اسلام آباد..... امام کعبہ شیخ صالح آل طالب کا دورہ پاکستان اپنے استاد سے ملاقات کا سبب بن گیا ۔ 35 برس قبل جس استاد نے انہیں حفظ قرآن کریم کروایا تھا ان کی تلاش کامیاب رہی ۔ عکاظ اخبار نے عقید ت و احترام کے ان لمحات کا ذکر کیا جب امام حرم شیخ صالح آل طالب نے اپنے استاد محمد صابر السلیمانی سے ملاقات کی جس کا بندوبست پاکستان میں متعین سعودی سفیر نے کرایا اور امام حرم کے استاد معظم کو ان سے ملایا ۔استا د وشاگردکی یہ ملاقات احترام و عقیدت کا نمونہ تھی جب امام کعبہ شیخ صالح آل طالب نے کھڑے ہو استاد محترم کا استقبال کیا اور شیخ السلیمانی نے اپنے ہونہار شاگرد کو گلے لگالیا ۔ واضح رہے 35 برس قبل شیخ محمد صابر السلیمانی ریاض کے ایک مدرسہ تحفیظ القرآن میں متعین تھے جہاں تیسری جماعت کا طالب علم صالح بھی انکے حلقہ درس میں شامل تھا ۔ شیخ السلیمانی نے بتایا کہ آل طالب انکے ہونہار طلباءمیں شامل تھے انہو ںنے انتہائی کم مدت میں کتاب اللہ حفظ کی ۔ آج اپنے ہونہار شاگرد کو حرم کعبہ میں امامت کرتے دیکھ کر سرفخر سے بلند ہو جاتا ہے ۔ شیح السلیمانی نے سعودی سفیر کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوش سے یہ ملاقات ممکن ہو سکی ۔

شیئر: