Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل میں ایک اور سٹے باز سرگرم

دبئی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ نے آئی سی سی کی مدد سے دبئی میں موجود ایک اور سٹے باز کا سراغ لگایا۔ بورڈ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ نے تمام ٹیموں اور ان کی فرنچائز ز کے متعلقہ عہدیداروں کو ایک اور ہنگامی بریفنگ دی جس میں انہیں پشاور سے تعلق رکھنے والے سٹے باز کی مشکوک سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ پی سی بی نے اپنے سیکیورٹی افسران کی مدد سے ٹیموں کو خبردار کیا کہ پشاور سے تعلق رکھنے والا ایک سٹے باز دبئی میں ہے۔ اس مبینہ سٹے باز کی تصویر بھی تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو دکھا کر اس سے ہوشیار رہنے کو کہا گیا ہے ۔ سب کو ہدایت کی گئی کہ اگر یہ سٹے باز کسی کھلاڑی سے رابطے کی کوشش کرے یا ہوٹل کے آس پاس دکھائی دے تو اینٹی کرپشن یونٹ کو فوری آگاہ کیا جائے۔ٹیموں کو بتایا گیا ہے کہ مشکوک شخص کے بارے میں اطلاع آئی سی سی کے جاسوسی نیٹ ورک نے دی ہے ۔پی سی بی کے افسران نے یہ کہہ کر اس شخص کی تصویر ٹیموں کو دینے سے گریز کیا کہ آئی سی سی نے اس تصویر کو شیئر کرنے سے منع کیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سٹے بازوں کے گروپوں میں پی سی بی کے مخبر بھی موجود ہیں جو پاکستان کرکٹ بورڈ کو اطلاعات فراہم کرتے ہیں۔

شیئر: