Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلطان پور : رات گئے بزرگ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

 لکھنؤ.....  سلطان پورگھوس تھانہ  کے قریب رات گئے نامعلوم حملہ آوروں نے ایک بزرگ کو گو لی مار دی ۔ واردات کو انجام دینے کے بعد حملہ آور موقع سے بھاگ نکلے ۔کنبہ والے زخمی کو لے کر کان پور گئے ہوئے ہیں ۔  پولیس واردات کی جانچ کر رہی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ بزرگ دیر شام  دکان میں بیٹھے تھے تبھی2 نامعلوم  افراد گاہک  بن کر آئے۔ لوگوں نے دکاندار سے نمکین پیکٹ مانگا ۔سن رسیدہ نمکین نکالنے لگا ۔ تبھی پیچھے سے حملہ آوروںنے ان کے اوپر فائر جھونک دیا ۔ پیٹ میں گو لی لگنے کے بعد بھی زخمی سن رسیدہ نے دکان کا در وازہ بند کر لیا ۔فائر کی آواز سن کر کنبہ والے اور محلے کے لوگ ادھر بھا گ کر پہنچے ۔ حملہ آور واردات کو انجام دینے کے بعد وہاں سے بھاگ نکلے ۔ زخمی کو لے کر کنبہ والے تھانہ پہنچے ۔ وہاں پر اطلاع دینے کے بعد زخمی کو رات میں ضلع اسپتال پہنچایا گیا ۔

شیئر: