Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی پولیس کا اسمگلروں کیخلاف مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور

ابوظبی..... دبئی پولیس اور دبئی کسٹمز نے زمینی ، سمندری اور فضائی راستے سے اسمگلروں کی آمد روکنے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے پر غورکررہی ہے۔ دبئی پولیس کے تحت ڈائریکٹر بریگیڈئیر عبداللہ علی الغیثی نے کہا کہ وہ بندر گاہوں ، ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں کے ذریعے غیر قانونی اشیاءکی اسمگلنگ کی روک تھام کےلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کرر ہے ہیں۔ان دونوں محکموں کے حکام کا کہنا تھا کہ وہ منشیات کے اسمگلروں کی خفیہ جگہوں کا سراغ لگانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حامل آلات استعمال کررہے ہیں کیونکہ وہ کھلونوں اور اپنے جسموں کو منشیات کی اسمگلنگ کےلئے استعمال کرتے ہیں۔حتیٰ کہ وہ باداموں کے ذریعے بھی منشیات ا سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق ان کے استعمال میں آنے والا جدید ترین سیکیورٹی پروگرام الارم کلاک ہے۔یہ متحدہ عرب امارات کے تمام ہوائی اڈوں پر فعال ہے۔اس کے ذریعے سامان میں موجود تمام اشیاءکا فوری طور پر سراغ لگایا جاسکتا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ہوائی اڈوں پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل اسکینرز بھی نصب کر دیئے گئے ہیں اوران کے ذریعے انسانی جسم میں بیرونی عناصر کا فوری سراغ لگایا جاسکتا ہے۔محکمہ ائیر پورٹ سیکیورٹی کے ڈائریکٹر مروان سنجا نے فورم میں بتا یا کہ ان کے انسپکٹروں نے ایسے لوگوں کو بھی پکڑا ہے جنھوں نے اپنے سفری بیگز کے پہیوں میں منشیات چھپا رکھی تھیں۔اس کے علاوہ جاسوس کتوں کو چکمہ دینے کےلئے دوسری اشیاءمیں بھی منشیات چھپائی گئی تھیں۔ 

شیئر: