Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر پٹرولیم کمپنی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا، امارات

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے سپریم پٹرولیم کونسل نے کہا ہے کہ قطر پٹرولیم کمپنی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ الجزیرہ چینل پر اس حوالے سے جو کچھ کہا جارہاہے وہ بے بنیاد ہے۔ کونسل نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بندق نامی تیل کے کنوؤں کے مخصوص محل وقوع کی وجہ سےاس کی ملکیت ابوظبی اور قطر کے پاس برابری کی بنیاد پر ہے۔
مزید پڑھیں:امارات: سپر مارکیٹوں میں ایک ماہ تک 50فیصد رعایت کا اعلان
 دونوں فریقوں کے اتفاق رائے سے گزشتہ 4دہائیوںان کنوؤں پر تیل نکالنے کا کام ایک جاپانی کمپنی کے پاس ہے۔ گزشتہ دنوں متعلقہ حکومتوں کو کمپنی کے ساتھ معاہدے میں توسیع کرنی تھی جو جاپانی کمپنی کے ساتھ مفاہمت پر ہوگئی۔ اس سلسلے میں قطری حکومت کے ساتھ کوئی معاملہ نہیں ہوا۔ ابوظبی نے نہ قطری حکومت کے ساتھ کوئی بات کی ہے نہ ہی اس کی کسی کمپنی کے ساتھ کوئی معاہدہ کیا ہے۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: