Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکساس میں پیکٹ بموں کے حملے، 2 افراد ہلاک

واشنگٹن۔۔۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیکٹ بموں کے پے در پے  حملوں میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ10 دنوں کے دوران آسٹن میں کْل تین واقعات رونما ہوئے ہیں اور ان تینوں حملوں کا ایک دوسرے سے تعلق ہے۔ تاہم تفتیشی افسران ابھی تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ ان پیکٹ بموں کے ذریعے زخمی و ہلاک ہونے والے یا تو ایفرو امریکی ہیں یا پھر ان کا تعلق لاطینی امریکی خطے سے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ پیکٹ ڈاک کے ذریعے نہیں بھیجے گئے۔ اسی طرح ان حملوں کا پس منظر بھی فی الحال واضح نہیں ہے۔
 

شیئر: