Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھوں کی خوبصورتی آپ کے ہاتھ میں ‎

خوبصورت ہاتھ کس کی خواہش نہیں ہوتے .  تمام خواتین چاہتی ہیں کہ ان  کے ہاتھوں کی جلد نرم وملائم اور قدرتی رنگت نکھری ہوئی ہو ۔ ہاتھوں کو خوبصورت بنانے کے لیے چہرے کی طرح ہاتھوں سے بھی مردہ جلد کو صاف کرنا نہایت ضروری ہے ۔
 سمندری نمک اور لیموں کا رس لے کر اچھی طرح مکس کریں ۔ ہینڈ برش  کو اس محلول میں ڈبوئیں اور نرمی سے ہاتھ پر رگڑیں ۔  ہفتے میں صرف دو مرتبہ اس ٹوٹکے کا استعمال ہاتھوں کی جلد کی چمک کو بحال کردے گا ۔ ہینڈ برش کی عدم دستیابی کی صورت میں پرانا ٹوتھ برش استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ 
اس کے علاوہ بیسن میں عرق گلاب مکس کرکے آپ ہاتھوں  پر اپلائی کر سکتے  ہیں اور اگر اس میں لیموں کے چند قطرے بھی شامل کردیں تو دھوپ سے متاثرہ رنگت بھی ٹھیک ہو جائے گی ۔ 
انڈے کی سفیدی ایک عدد، پھٹکڑی ایک چٹکی اور سفید موم اور بادام کا تیل آدھی پیالی مکس کرکے کسی بوتل میں محفوظ کرلیں ۔ اس مرکب کو روزانہ ہاتھوںن پر مساج کے لیے استعمال کریں ۔ چند ہی دنوں نے ہاتھوں کی جلد نرم و  ملائم ہوجائے گی .

شیئر: