Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر کشیدگی باعث تشویش ہے، اقوام متحدہ

نیویارک... پاکستان اورہند کی سرحدی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے دونوں ممالک سے کہا ہے کہ وہ انتہائی ضبط کا مظاہرہ کریں ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کو اپنے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے ضروری اقدامات کرنے چاہئے ۔ انتونیوگوتریس نے حال ہی میں لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:سفارتکاروں کو ہراساں کرنے پر پاکستان کا احتجاج
 

شیئر: