Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی دہلی کے 7 لاکھ تاجروں نے احتجاجاً کاروبار بند کردیا

  نئی دہلی..... قومی دارالحکومت  دہلی میں ہو رہی سیلنگ کے خلاف اپنے غصہ کے اظہار کے لئے منگل کو 7 لاکھ سے زائد تاجروں نے کاروبار بند کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پر مظاہرہ اور احتجاج کیا۔اس سیلنگ کی مخالفت کرنے کے لئے کچھ  تاجروں نے دھرنا بھی دیا جبکہ کچھ تاجروں نے دیگر طریقے اختیار کئے۔ کنفیڈریشن آف  آل انڈیا ٹریڈرس (سی اے آئی ٹی) نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سیلنگ غیرقانونی اور ظالمانہ ہے۔  اسی دوران  معلوم ہوا ہے کہ  سیلنگ سے راحت دلانے کے لئے ایک کل جماعتی وفد سپریم کورٹ کے ذریعہ تشکیل دی گئی مانیٹرنگ کمیٹی سے  ملاقات کرکے اس  مسئلہ کا حل نکالنے کی  درخواست کرے گا۔ دہلی کے نائب  وزیر اعلی منیش سسودیا نے سیلنگ کے مسئلہ کا حل نکالنے کے لئے  وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے  طلب کردہ  کل جماعتی میٹنگ میں بی جے پی کے شرکت نہیں کرنے پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ  دارالحکومت کے کاروباری  پریشان ہیں اور بی جے پی اس  پر اپنی سیاست کرنے سے باز نہیں آرہی ۔میٹنگ میں دہلی پردیش کانگریس کے صدر اجے ماکن کی قیادت میں 3 رکنی وفد نے حصہ لیا۔

شیئر: