رکن پارلیمنٹ کویتا کو وزیراعظم کی طرف سے سالگرہ کی مبارکباد

حیدرآباد.....  وزیراعظم نریندر مودی نے ٹی آرایس کی رکن پارلیمنٹ کویتا کو  سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے اس سلسلہ میں ان کو تلگوزبان میں مبارکبادی کا پیغام روانہ کیاجس میں انہوں نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ  خداان کو ملک کے عوام کی خدمت کرنے کے لئے درکار صحت  اور خوشی عطاکرے۔کویتا،تلنگانہ کے  وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کی دختر ہیں اور پارلیمانی حلقہ نظام آباد کی نمائندگی کرتی ہیں۔  واضح رہے کہ  وزیراعظم نے قبل ازیں بعض عالمی  رہنماؤں کو ان کی مادری  زبان میں مبارکباد پیش کی تھی۔گزشتہ سال چین کے صدر کی سالگرہ کے موقع  پر وزیراعظم نے چین کے سوشل میڈیا کے ذریعہ منڈیرین زبان میں ان کو مبارکبادپیش کی تھی۔

شیئر: