بوبی فلم اسکرین پر آنے کیلئے تیار

بالی وڈ کے مشہور ہیرو بوبی دیول پچھلے کئی برس فلموں سے محرومی کے باعث بےروزگار اور ڈپریشن کا شکار رہے مگر 2018 ان کیلئے خوشی کا سال ثابت ہوا۔ اب وہ دوبارہ فلم اسکرین پر آنے کیلئے تیار ہیں۔ بوبی دیول کے سلمان خان کےساتھ فلم ریس 3 کا حصہ بننے کی اطلاعات ہیں۔ فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں ایک اور فلم میں کاسٹ کرلیاگیاہے۔ بوبی اب ہاﺅس فل4' میں اکشے کمار کےساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ پہلے سلمان خان اور اب اکشے کمار جیسے ہیروز کےساتھ بوبی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے ۔ ماضی میں بوبی دیول اکشے کمار کےساتھ کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔
 

شیئر: