امیتابھ بچن کی طبیعت خراب

بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی فلم کی شوٹنگ کے دوران طبعیت ہوگئی۔وہ ان دنوں اپنی نئی فلم”ٹھگ آف ہندوستان“کی شوٹنگ کے سلسلے میں جودھ پور میں موجود ہیں جہاں وہ پوری رات شوٹنگ کرتے رہے جس کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوگئی ۔فلم کے سیٹ پر امیتابھ بچن کیلئے ڈاکٹر کو بلوایاگیا ۔ڈاکٹر نے ان کی طبیعت کی خرابی کی وجہ آرام نہ کرنا بتایا۔امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کو ٹویٹر پر اپنی خرابی صحت کی اطلاع دی اور کہا کہ وہ طبیعت خراب ہونے کے بعد بھی شوٹنگ کررہے ہیں کیونکہ محنت کے بغیرکچھ نہیں ملتا۔
 

شیئر: