Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلسی کے پتوں میں صحت کے خزانے

نئی دہلی .... ہند کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ تلسی ”بیسل“ میں شفا اور صحت کے حیرت انگیز خزانے موجود ہیں۔ کانپور کی آزاد ایگریکلچرل یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق تلسی میں وٹامن، معدنیات، کیلشیم،کینسر سے لڑنے اور سوزش سے بچانے والے بی ٹا کیریو فائلین اور دیگر قدرتی اجزاءشامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ تلسی جسمانی ڈی این اے کو بہتر حالت میں رکھتا ہے (جس کا بگاڑ معلوم اور نامعلوم کتنے ہی امراض کی وجہ بنتا ہے)۔ تلسی کے پتے جینیاتی نقائص کو دور کرکے ڈی این اے کو صحت مند حالت میں رکھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر ڈی این اے میں ٹوٹ پھوٹ ہو تو پھر امراض اور پیچیدگیوں کا ایک سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ ڈی این اے سے متاثرہ جسم میں فری ریڈیکلز بننے لگتے ہیں تاہم تلسی میں موجود فلیوو نوئیڈز اور اینٹی اکسیڈنٹس ڈی این اے کی حفاظت کرتے ہیں۔تلسی میں موجود اینٹی اکسیڈنٹس کا خزانہ دل کی حفاظت کرتا ہے۔ تلسی کا پتا کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔تلسی میں اینٹی بیکٹیریا خواص موجود ہیں جو کئی اقسام کے جراثیم کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: