Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوبکر میمن کی والدہ کا انتقال،تعزیتی ریفرنس کل ہوگا

جدہ.... معروف سماجی رہنما اور بزنس کمیونٹی سعودی عرب کے صدر ابوبکر میمن کی والدہ حیدر آباد سندھ میں انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 100 برس سے زائد تھی۔ آبائی علاقے کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بزنس کمیونٹی سعودی عرب کے چیئرمین اور کشمیر کمیٹی جدہ کے سربراہ مسعود پوری نے ابو بکر میمن سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ ابو بکر میمن والدہ کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی پاکستان روانہ ہوگئے۔ تدفین کے بعد مملکت واپس آ گئے ہیں۔جمعہ16 مارچ لاثانیہ اسپنسر مدینہ روڈ پر نماز مغرب سے عشاءتک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔دوست احباب سے شرکت کی درخواست ہے۔ دریں اثناء اردو نیو زکے ایڈیٹر انچیف طارق مشخص ،پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان،صدر شاہد نعیم،جنرل سیکریٹری جمیل راٹھور اور مجلس عاملہ کے ارکان نے ابو بکر میمن کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

شیئر: