Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیزل رنز سے الرجی بھگائیں‎

الرجی ایک بہت عام سا مرض ہے جس سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد متاثر ہوتی ہے ۔ الرجی دراصل جسم کے مدافعتی نظام کا  باہر سے داخل ہونے والے جرثوموں کے خلاف رد عمل ہے جنہیں الرجن کہا جاتا ہے ۔ الرجن کوئی بھی ایسی چیز ہوسکتی ہے جو آ پ کھاتے ہیں ،  سونگتے  ہیں  ، جو سانس کے ذریعے اندر داخل ہوتی ہے  یار جو جسم میں انجیکٹ کی جائے ۔جسم ان الرجن کے خلاف ایک کیمیکل ہسٹامین بناکر اپنا رد عمل ظاہر کرتا ہے ۔ جس کے اثرات کھانسی ،  چھنکیں آنا  ، آنکھوں میں جلن ،  ناک کا بہنا اور گلے میں خراش کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں ۔ 
کیوں کہ زیادہ تر الجن ناک سے جسم میں داخل ہوتے ہیں لہٰذا الرجی کے اثرات سے بچنے کے لئے ناک کی صفائی بے حد ضروری ہے۔ ایسی صورتحال میں ناک کو نمکین پانی سے دھونا الرجی کے باعث ہونے والی تکلیف کو دور کرسکتا ہے ۔ یہ ناک میں سے بیکٹیریا اور میو کس صاف کرنے کا بہترین طریقہ ہے ۔
2008 میں  ورلڈ مائیکو ٹوگزن  جرنل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق نمکین پانی سے ناک کو دھونا کرونک زائینو سائنو سائٹس کے اثرات کو دور کرنے کا بہترین طریقہ ہے ۔
 2012 میں امریکن جرنل آف  رائینالو جی اینڈ الرجی میں شائع ہونے والی ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کے ناک کی صفائی کے لئے استعمال ہونے والا نمکین محمول آئسٹانک ہوتا ہے جو  ایلرجک رائینائٹس کی تھیرا پی کے لئے ضروری ہے ۔
دو کپ گرم پانی لے کر اس میں ایک چمچ نمک مکس کریں۔ نیزل بلب کی مدد سے تھوڑا سا محلول ایک نتھنے میں ڈالیں . اس محلول کو دوسرے نتھنے یا  منہ کے راستے باہر نکلنے دیں  ۔ 
 اسی طرح اس محلول کو دوسرے نتھنے میں داخل کریں  اور پہلے  نتھنے  یا منہ کے ذریعے باہر نکالیں .   ناک  سے میو کس کی اچھی طرح صفائی کریں  . یہ عمل  کھانسی  ، چھینکیں  اور ناک  بہنےبکی صورت میں فوری آرام پہنچائے گا . 

شیئر: