Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کنگز کے مقابلے میں پشاور زلمی کی اہم فتح

شارجہ:پی ایس ایل کے 27ویں میچ میں دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف اپنا اہم ترین میچ 44رنز سے جیت کر پلے آف تک پہنچنے کی امید قائم رکھی ۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سامی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز 182رنز کے ہدف کیلئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر 137رنز بنا سکی۔اوپنر محمد حفیظ کے صفر پر آوٹ ہونے کے بعد کامران اکمل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے51گیندوں پر 75رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 6چھکے اور 3چوکے شامل تھے۔کامران اکمل کو ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز ملا۔ سعد نسیم نے 2چھکے اور 4چوکوں کی مددسے35رنز بنائے جبکہ ڈیرن سامی4چھکے اور 2چوکوں کی مددسے15گیندوں پر 36رنز بنا کر کراچی کنگز کیلئے ہدف مشکل بنا دیا۔ پشاور زلمی نے 6وکٹوں پر 181رنز بنائے۔ عثمان شنواری4اوورز میں11رنز دیکر3وکٹیں لیں۔بوپارا ، آفریدی اور محمد عامر ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔جوابی بیٹنگ میں کراچی کنگز 8وکٹوں پر 137رنز بنا سکی ۔62پر 4کھلاڑی آوٹ ہوجانے پر کراچی کنگز کیلئے ہدف دور ہوتا چلا گیا۔ اوپنر بابر اعظم نے 66رنز اسکور کئے ۔شاہد آفریدی نے اپنے مخصوص انداز میں 8گیندوں پر4چھکوں کے ذریعے 26رنز بنائے اور چلتے بنے ۔ ان کے بعد بابر اعظم بھی آوٹ ہو گئے ۔ ان دونوں کے آوٹ ہونے کے بعد ہدف تک رسائی کی رہی سہی امید بھی دم توڑ گئی ۔182رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی اننگز 8وکٹوں پر137 رنز کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ لیام ڈاﺅسن نے17رنز دے کر3، وہاب ریاض اور عمید آصف نے2،2کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
 

شیئر: