Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان جونیئر ڈیوس کپ کے سیمی فائنل میں

 
کولمبو :پاکستان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا ٹینس ٹورنامنٹ پری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ گرین شرٹس نے کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش کو 0-3 سے شکست فاش سے دوچار کیا۔ سری لنکا میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمان نے بنگلہ دیش کے رقیب حسین کو 1-6 اور 0-6سے ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستان کے محمد شعیب نے بنگلہ دیشی کھلاڑی رانا کو ہرا کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، حذیفہ عبدالرحمان اور محمد شعیب پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے رقیب حسین اور محمد ایمن اسلام پر مشتمل بنگلہ دیشی جوڑی کو ہرا کر ٹیم کو 0-3 سے کامیابی دلائی، فتح کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، اس نے ابتدائی میچز میں ملائیشیا، بھوٹان اور کویت کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔سیمی فائنل میں پاکستان کو  سری لنکا سے کھیلنا a

شیئر: