Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ پاسپورٹ کی شہریوں کو ہدایت

ریاض ....محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے سعودی مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک سفر کرتے ہوئے اپنی سفری دستاویزات کا خاص خیال رکھیں۔ محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان نے مکہ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ تعطیلات پر بیرون ملک جانے والے شہری مقامی قوانین اور بین الاقوامی امیگریشن قواعد کا خاص خیال رکھیں تاکہ کسی مشکل میں نہ مبتلا ہوں۔ بیرون ملک سعودی سفارتخانے کے اہلکاروں سے کسی بھی مشکل صورت حال میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: