Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درجہ حرارت کم کرنے کیلئے فضا میں ایرو سول داغنے کا منصوبہ

لندن..... عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ بتدریج عالمی درد سر بنتا جارہا ہے اور اس مسئلے سے نجات کیلئے طرح طرح کے تحقیقی کام بھی جاری ہیں۔ اب کچھ سائنسدانوں نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ زمین کے درجہ حرارت اور اس پر پائے جانے والے تابکاری اثرات کو کم کرنے کا طریقہ سامنے آگیا ہے اس طریقے کے تحت اگرایرو سول کو فضا میں داغا جائے تو مطلوبہ مقاصد حاصل ہوسکتے ہیں۔ یہ ایک ایسا کام ہے جسے کچھ عرصے قبل پیش کیا گیا تھا۔ مگر اس میں لاحق خطرات کی وجہ سے اب تک کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی تھی۔ اب چند سائنسدانوں نے ایرو سول داغنے کی وجہ سے لاحق امکانی خطرات کی نفی کی ہے ۔ مخالفین کا کہناہے کہ اس کا الٹا اثر بھی ہوسکتا ہے اور عین ممکن ہے کہ اس بھونڈے تجربے سے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوجائے۔اب سائنسی دنیا اس مسئلے پر متفق ہوتی جارہی ہے کہ خطرات زیادہ نہیں ہونگے۔اب سامنے آنے والی تجویز کے تحت یہ ایرو سول اونچی پرواز کرنے والے طیاروں کی مدد سے داغے جائیں گے اور پھریہ فضا میں جاکر شمسی شعاعوں اور انکے تابکاری اثرات کو ختم کرسکیں گے۔یہ رپورٹ” زمین کا مستقبل“ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ جسکی نگرانی ہارورڈ یونیورسٹی کے علاوہ جرمنی کی کئی یونیورسٹیوں کے پروفیسروں نے کی ہیں۔
 

شیئر: