Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باہم متصل جڑواں بچی 428دن بعد اسپتال سے فارغ کردی گئی

 نارتھ ٹیکساس..... دسمبر 2016ءمیں یہاں دو جڑواں بچیاں پیدا ہوئی تھیں۔ جن میں سے ایک پیچیدہ آپریشن کے بعد دوسری بچی سے الگ کئے جانے کے بعد صحتیاب ہونے پر اسپتال سے ریلیز کردی گئی ہے۔ جبکہ اسکے ساتھ پیدا ہونے والی بہن کو اسپتال والوں نے مزید کچھ دن کیلئے روک رکھا ہے۔ دونوں جڑواں بہنوں کے نام انا گریس رچرڈز اور ہوپ رچرڈز بتائے جاتے ہیں۔ پیدائش کے وقت دونوں ہی پیٹ اور سینے سے باہم متصل تھیں۔ پیدائش کے وقت انکے دل اور جگر بھی ملے ہوئے تھے۔دونوں بچیو ںکو الگ کرنے کیلئے 2سال تک انہیں دواﺅں پر رکھا گیا اور جب وہ آپریشن کے قابل ہوگئیں تو سال رواں میں 13جنوری کو 7گھنٹے کے پیچیدہ آپریشن کے بعد کامیابی سے انہیں الگ کردیا گیا۔ اینا گریس جلد صحت یاب ہوگئی اسی لئے اسے اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ ہوپ رچرڈز کو تقریباً ایک ماہ تک مزید اسپتال میں رہنا پڑیگا۔

شیئر: