Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل فائنل کیلئے ریاض میں بڑی اسکرین کا اہتمام

 
 ذکاءاللہ محسن۔ریاض
پی ایس ایل تھری کی دھوم پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں مچی ہوئی ہے، اس کامیاب ایونٹ کے سنسنی خیز میچز متحدہ عرب امارات کے کرکٹ گراونڈز میں جاری ہیں جبکہ اس کے فائنل کےلئے کراچی کو منتخب کیا گیا ہے جہاں ہر شائقین کرکٹ 25 مارچ کا انتظار کر رہے ہیں اسی مناسبت سے ریاض میں بھی کرکٹ کے دیوانوں نے شاندار ایونٹ کو خوبصورتی کے ساتھ اہلیان ریاض کو دکھانے کا اہتمام کیا ہے۔ اس حوالے سے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلیک سنیما پروڈکشن کے ڈائریکٹر وقار نسیم وامق اور بلال ارشد نے بتایا کہ بلیک سنیما پروڈیکشنز کے بینر تلے 25 مارچ کو جہاں کراچی کے تماشائی گراونڈ میں میچ دیکھیں گے تو یہاں ہزاروں پاکستانی بڑی ا سکرین پر میچ دیکھ کر پی ایس ایل تھری کا حصہ بھی بنیں گے اور میچ سے لطف اندوز بھی ہونگے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ فیملی فیسٹول بھی ہوگا جس میں طرح طرح کے پاکستانی کھانوں کے ا سٹال، بچوں کےلئے فیس پینٹنگ اور جھولے بھی شامل ہونگے جہاں کمیونٹی ہر پہلو سے فائنل میچ کو یادگار بنائے گی۔ اس حوالے سے ریاض کے علاقے تمامہ میں واقعہ کنٹری کلب کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے سفارت خانہ پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے،اس کے علاوہ الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کو بھی مدعو کیا گیا ہے جبکہ دیگر اخبارات اور ٹی وی چینلز کی طرح سعودی عرب میں پاکستانی کی آواز " اردو نیوز " کو بھی میڈیا پارٹنر کے طور پر شامل کیا گیا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اردو نیوز ہماری پہچان کے ساتھ ساتھ ہماری آواز بھی ہے،اس کے علاوہ بلیک سنیما کے دیگر نوجوانوں جن میں شیراز عالم ،محمود یسیٰن، کاشف عابد، سلمان انور، ناصر عبدالجبار، ولید اعجاز، زین عابد اور جہانزیب قریشی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کرکٹ کا فائنل میچ تو کراچی میں ہو رہا ہے مگر ہم یہاں سعودی عرب کے شہر ریاض میں بڑی اسکرین پر کرکٹ میچ کو ہم اور کمیونٹی دونوں مل کریادگار بنا دیں گے اور ہمیں امید ہے کہ پاکستانی کمیونٹی اس کرکٹ گالا اور فیملی فیسٹول میں بھرپور شرکت کرے گی۔
 

شیئر: