Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو وی 9 اسمارٹ فون کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ویوو کمپنی کے اسمارٹ فون وی 9 کے ہارڈوئیر کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون میں 6.3 انچ ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے  دیا جائےگا ۔ ڈسپلے میں آئی فون ایکس کے طرز کا نوچ شامل کیاجائے گا ۔ اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 626 پروسیسر ، اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ،4 جی بی ریم اور 64  جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے256 جی بی تک بڑھایا جاسکے گا۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ شامل کیا جائے گا جس میں 16 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے کیمرے شامل ہونگے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 24 میگا پکسل کا ہوگااور اس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیوٹی فیچرز بھی دیے جائیں گے۔کیمرے سے فور کے ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا سکے گی۔سیکیورٹی کے لئے اسمارٹ فون میں فنگر پرنٹ اسکینر دیا جائے گا۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3260 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی ۔فون کی قیمت  سے متعلق حتمی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

شیئر: