Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے اسکول میں پینسی کہا جاتا تھا، کرن جوہر

بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ انہیںا سکول کے دنوں میں پینسی کہہ کر بلایا جاتا تھالیکن ٹیچر نے ان کو دنیا کا دلیری سے سامنا کرنے کی ہمت دی۔ میڈیا کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے ٹی وی شو ”انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹار “ میں ایک کنٹسٹنٹ کے پینسی جیسے شخص کی طرح پرفارمنس پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ پرفارمنس دیکھ کر مجھے اسکول کے دنوں کی یاد آگئی جب انہیں پینسی کہہ کر بلایا جاتا تھا۔پینسی کا لفظ دنیا میں ان لڑکوں کے لئے استعمال کیاجاتا ہے جو لڑکیوں کی طرح چلتے ہیں۔ میں لڑکیوں کے گانوں پر ڈانس کرتا تھاجس پر دوست میرا مزاق اڑاتے تھے جس کے بعد میں ٹیچر کے پاس گیا اورانہوں نے مجھے دلیری سے دنیا کاسامنا کرنے کی ہمت دی۔ 
 

شیئر: