Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پھلوں کو دھو کر کھائیں

لندن .... برطانوی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کے چمکدار چھلکے دیکھ کر بغیر دھوئے کھانا کئی بیماریوں کو دعوت دینے کے برابر ہے۔ کوئن میری یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا چھلکا اتارنے سے قبل اگر دھویا جائے تو کئی جراثیم سے بچا جاسکتا ہے۔ سیب،آڑو، خوبانی، تربوز اور آم وغیرہ جیسے پھلوں کو کھانے سے قبل لازماً پانی سے دھوئیں اس کے لیے صابن اور کیمکلز نما مادوں کا استعمال قطعی نہ کریں۔ پھلوں اور سبزیوں کے چمکدار چھلکے دیکھ کر بغیر دھوئے کھانا کئی بیماریوں کو دعوت دینا ہے۔ ماہرین کے مطابق عام طور پر خشک میوہ جات بادام کو بغیردھوئے چھلکے سمیت کھایا جاتا ہے لیکن اب ہوشیار رہیں اور ایسا دوبارہ کرنے سے گریزکریں کیونکہ ان میوہ جات کی ٹرانسپورٹیشن کے دوران اور فروخت کی جگہ پر ممکنہ طور پر جراثیم ہوتے ہیں لہذا میوہ جات کو دھو کرکھانے سے پیراسائٹ (ایسے جاندار جو دوسروں سے خوراک حاصل کریں) سے محفوظ رہتے ہیں۔ ٹن پیک غذائیں مکمل طور پر جراثیم سے محفوظ ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ قوی امکانات ہیں کہ ٹن کے ساتھ جراثیم چپکے ہوتے ہیں اسلئے کھولنے سے قبل ٹن کو لازماً پانی سے دھولینا چاہیے تاکہ جراثیم کے ممکنہ حملوں سے بچا جاسکے۔

شیئر: