Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات:صارفین خریدی جانے والی اشیاء کے بل لیں

ابوظبی: اماراتی فیڈرل ٹیکس اتھارٹی نے صارفین سے کہا ہے کہ مختلف دکانوں اور شاپنگ سینٹرز سے خریدی جانے والی اشیاء کے بل ضرور لیا کریں۔ خریدی ہوئی چیزوں کا بل صارف کا بنیادی حق ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بل میں ادا کی جانے والی رقم اور واٹ کا ضرور جائزہ لیں۔ کمزور ایمان افراد کو موقع نہ دیں کہ وہ واٹ کے نام سے صارفین کو لوٹیں۔
مزید پڑھیں:شارجہ: عارضی کے بجائے سال بھر پیڈ پارکنگ
 اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کی تمام دکانوں اور شاپنگ سینٹرز کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ صارفین کو بل ضرور دیا کریں تاہم بعض صارفین تساہل سے کام لیتے ہوئے بل لینا بھول جاتے ہیں۔ ایسا کرنے سے کیشیئر یا دکاندار کو واٹ کے نام سے اضافی رقم لینے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ اس رقم سے ملکی خزانے کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
امارات کی مزید خبریں یہاں پڑھیں
 

شیئر: