Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپل نے رابطہ نہیں کیا، سنیل

ہندوستان کے مقبول مزاحیہ اداکار سنیل گروور کا کہنا ہے کہ کپل شرما نے اپنے نئے شو ” فیملی ٹائم ود کپل شرما “ سے متعلق مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ہند میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کامیڈی پروگرام ”دی کپل شرما شو“ اداکار سنیل گروور کے ساتھ لڑائی کے باعث بند ہو گیا تھا۔ اب کپل ایک نئے شو کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک مداح نے سنیل گروور سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ دوبارہ کپل شرما شو میں آجائیں ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔سنیل گروور نے جواب دیا کہ مجھے اس شو کے لئے کوئی فون نہیں آیا۔انتظار کرکے میں نے کوئی اور شو سائن کرلیا ہے۔ جلد ہی آپ لوگوں کے سامنے آﺅں گا۔
 

شیئر: