Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینٹ اے کار شعبے میں 21ہزار سعودیوں کو روزگار ملے گا

 ریاض.... وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل کا کہناہے کہ رینٹ اے کار سیکٹر میں 21ہزار سعودیوں کیلئے روزگار کے مواقع موجود ہیں۔ ابا الخیل نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ مملکت میں متعدد شعبوں میں سعودائزیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے جس پر وزارت محنت مرحلہ وار عمل درآمد کرا رہی ہے۔ گزشتہ 2برسوں کے دوران موبائل سیکٹر اور گولڈ مارکیٹ میں سعودائزیشن کی گئی جو کامیاب رہی۔ ان شعبوں میں ہزاروں سعودیوں کو روزگار میسر آیا۔ سعودائزیشن کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے رینٹ اے کار سروس کو شامل کرلیاگیا ہے۔ابا الخیل نے مزید کہا کہ گاڑیوں کو کرائے پر دینے والے اداروں میں کام کرنے کیلئے سعودی کارکنوں کو درکار عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ جس کے لئے وزارت نے ویب سائٹ پر خصوصی لنک بھی دیا ہے۔ جہاں خواہشمند اپنے کوائف درج کراسکتے ہیں۔ ابا الخیل نے اس امر کا اظہار کیاکہ رینٹ اے کار سیکٹر میں وزارت محنت سے تعاون کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں سعودیوں کو روزگار فراہم کیا جائیگا۔

شیئر: