Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماجوادی ، بی ایس پی اور کانگریس سے ایک ساتھ نمٹیں گے، یوگی

 لکھنؤ ..... وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سماجوادی پارٹی اوربی ایس پی اتحاد پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مایاوتی اور اکھلیش بتائیں کہ اتحاد کا لیڈر کون ہوگا۔ وہ لکھنؤ میں ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات کی شکست ہمارے لئے غیر متوقع تھی۔ کہیں نہ کہیں ہمیں احساس ہو گیا تھا۔ بہت  زیادہ اعتماد مہلک ہوتا ہے۔ ہم لوگوں سے چوک ہوئی۔ ہر ٹھوکر ایک نصیحت دیتی ہے۔  یوگی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کانگریس بھی ایس پی،بی ایس پی کے ساتھ آ جائے تاکہ ان تینوں سے ایک ساتھ نمٹا جا سکے۔ ایس پی،بی ایس پی نے جرائم اور افراتفری کو فروغ دیا۔ ہم کنبہ پروری اور نسل پرستی سے یوپی کو نجات دلانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی ہمارے لئے شبھ ہیں۔ وہ جہاں جاتے ہیں، بی جے پی کو فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ہم نے خوف ختم کیا۔

شیئر: