Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہ ملکی سیریز: ہند نے فائنل جیت لیا

 
کولمبو: سری لنکا کے یوم آزادی کے حوالے سے کھیلے جانیوالی ندہاش سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل ہند نے 4وکٹوں سے جیت لیا۔بنگلہ دیش سے ہونے والے اس فائنل کی سنسنی خیزی آخری گیند تک جاری رہی ۔جب ہند کو فائنل جیتنے کیلئے آخری گیند پر 5رنز درکار تھے اور دنیش کارتک نے چھکا لگا کرفائنل جتوا دیا اور مین آف دی میچ رہے۔19ویں اوور میں کارتک نے 22رنز بنا کر میچ کو بنگلہ دیش کے پلڑے سے نکال لیا تھا۔ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔صابر رحمان کی خوبصورت بیٹنگ کے باعث بنگلہ دیش نے 8وکٹوں پر 166رنز بنائے۔صابر رحمان نے 4چھکے اور 7چوکے لگا کر 77رنز کی اننگز کھیلی،اوپنر تمیم اقبال 15رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ محمود اللہ نے 21رنز بنائے۔یوزویندر چہل نے 3اور جے دیو یوناڈکٹ نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میںروہت شرما نے کپتان اننگز کھیلی اور نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 3چھکے اور 4چوکے لگا کر 56رنز بنائے۔شیکھر دھون نے ایک چھکے کی مددسے 10رنز بنائے۔راہول 24اور پانڈیا 28رنز بنا سکے۔دنیش کارتک نے آخری 2اوورزمیں 8گیندوں پر 29رنز ناٹ آوٹ بنا کر ہندکی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔آخری 3اوورز میں 33رنز درکار تھے جب مستفیض الرحمان نے خوبصورت بولنگ کراتے ہوئے اوور میڈن کرا دیا اور ایک وکٹ بھی حاصل کی جس سے میچ کے آخری لمحات میں سنسنی خیزی بڑھ گئی۔میزبان سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو چکی تھی ۔ہندوستانی بولر واشنگٹن سندر کو مین آف دی سیریز کا اعزاز دیا گیا۔ 

شیئر: