آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو اکھاڑ دینگے،کانگریس

نئی دہلی .... کانگریس نے آئندہ عام انتخابات میں جیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دو نظریات کی لڑائی ہے اور وہ ہم خیال پارٹیوں کو ساتھ لیکر بی جے پی کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکے گی۔ بی جے پی اور مودی نے لوگوں سے کئے جانے والے و عدے اقتدار میں آنے کیلئے کئے جو ایک ڈرامہ بازی تھی۔ یہاں اختتام پذیر ہونیوالے سہ روزہ اجلاس میں مودی حکومت پر معیشت کو تباہ کرنے، لوگوں کے جذبات سے کھیلنے اور سماج کو تقسیم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے میں بھی بری طرح ناکام رہی ہے۔
 

شیئر: