Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھرنا کیس ،خادم حسین رضوی کو گرفتار کرنے کاحکم

  اسلام آباد...انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس میں تحریک لبیک کے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حتمی چالان پیش نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے خادم حسین رضوی کومفرور ملزم قرار دئیے جانے کا اسٹیٹس بھی برقرار رکھا ۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ 4اپریل تک ملزمان کے خلاف مقدمے کا حتمی چالان جمع کرایا جائے۔ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوٹر نے بتایا تھا کہ خادم حسین رضوی سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ بار بار طلبی کے باوجود ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔
مزید پڑھیں:راو انوار کے سہولت کاروں کا بھی احتساب ہوگا،سپریم کورٹ

شیئر: