Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگا پوز ذیابیطس کی تکالیف دور کرنے کے لیے مفید‎

یوگا بہت سی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ بہت سے سائنسی تحقیقات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ دوسری ورزشوں کی طرح یو گا صرف جسم کو بیرونی طور پر مضبوط نہیں کرتا بلکہ اندرونی اعضاء کی کام کرنے کی صلاحیت کو بھی بہتر بناتا ہے ۔ یوگا کے مثبت اثرات ذیابیطس میں مبتلا مریضوں کی تکلیف کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔ یوگا آساناز گلینڈز کی کارکردگی کو متوازن بناتے ہیں ۔ یوگا کی گہری سانس لینے کی مشق پینکریاز گلینڈ سے انسولین کےا خراج میں مدد دیتی ہے ۔ یوگا کی تین کیفیات ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے اہم  ہیں ۔ 
پہلا پوز  رکساسانا کہلاتا ہے ۔ اس پوز کے لیے آپ سیدھے کھڑے ہوں  . کمر کو بالکل سیدھا رکھیں اور پاؤں آپس میں ملائیں  ۔ اب دائیں پاؤں کو اٹھاکر بائیں ٹانگ کے اوپری حصے پر رکھیں .  ہتھیلیوں کو آپس میں ملائیں اور سر سے اوپر اٹھا لیں .  کسی ایک نقطے پر اپنی نظریں مرکوز کریں اور کچھ دیر اسی حالت میں کھڑے رہیں .  پھر یہی عمل دوسرے پاؤں کے ساتھ دہرائیں . یہ عمل پینکریاز سے انسولین کے اخراج میں مدد دے گا ۔
دوسرا پوز دھانور سانا کہلاتا ہے ۔ اس پوز سے آنتوں اور پینکریاز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔ یہ خون میں شوگر کی مقدار کو بھی کنٹرول کرتا ہے ۔الٹا لیٹ کر دونوں گھٹنے موڑ لیں اور ٹخنوں کو تھام لیں  ۔ اندر کی طرف گہری سانس لیں  اور سینے کو باہر کی طرف پھلائیں   اور ٹانگوں کو آگے پیچھے کی طرف حرکت دیں . 15 سے 20 سیکنڈز تک اسی حالت کو برقرار رکھیں .
تیسرا پوز ہالاسانا ہے .  یہ اندرونی عضلات کے مساج کے لیے استعمال ہوتا ہے .  اس کیفیت میں آپ سیدھے لیٹ جائیں اندر کی طرف گہری سانس لیں اور  دونوں ٹانگیں اوپر کی طرف اٹھائیں ۔ پھر کولہوں  کو ہاتھ کے سہارے سے اوپر اٹھانے کی کوشش کریں اور دونوں ٹانگیں فرش پر لگادیں  دس سیکنڈ تک اسی حالت میں رہیں اور پھر خود کو پرسکون چھوڑ دیں .

شیئر: