Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ، امریکی قیادت کے درمیان پہلی ملاقات1945میں ہوئی

ریاض: سعودی اور امریکی قیادت کے درمیان پہلی ملاقات14فروری1945ئ میں مصری شہر سویس میں ہوئی تھی۔ سعودی وزارت خارجہ نے پہلی ملاقات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری 1945میں امریکی صدر روزویلٹ نے بانی مملکت شاہ عبد العزیز کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ جواب میں شاہ عبد العزیز نے مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے یہ اچھا موقع ہے کہ ہم فلسطین، شام اور لبنان میں اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے ملاقات کریں۔ اس کے بعد شاہ عبد العزیز نہر سویز روانہ ہوگئے اور وہاں سے بحیرات نامی علاقہ میں جو سویس شہر کے شمال میں واقع ہے پہنچے۔ بانی مملکت اور روزویلٹ کی ملاقات امریکی بحری بیڑے میں ہوئی۔ یہ سعودی ، امریکی تعلقات کی بنیاد تھی۔ امریکہ واپس آنے کے بعد امریکی صدر نے کانگریس کو شاہ عبد العزیز کے ساتھ ملاقات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔
 
 

شیئر: