Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین ویلز:جاپان کی نومی اوساکا فائنل جیت گئیں

انڈین ویلز:جاپان کی خاتون ٹینس کھلاڑی نومی اوساکا نے انڈین ویلز ویمنز سنگلز کا فائنل جیت کر کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹو ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔وہ 2005ءمیں کم کلسٹرز کے بعد یہ ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی ان سیڈڈ کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے روسی حریف ڈاریا کیسٹکینا کو اسٹریٹ سیٹس میں3-6اور2-6سے شکست دی ۔20سالہ نومی اوساکا دنیائے ٹینس کی معروف اسٹارز ماریا شاراپوا، ایگنیسکا رڈوانسکااور سیمونا ہیلپ کو ہراتے ہوئے فائنل تک پہنچی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے خود توقع نہیں تھی کہ میں یہ ٹائٹل جیت سکتی ہوں لیکن اس کامیابی کے ساتھ میرا حوصلہ بڑھتا چلا گیا اور مجھے امید ہو گئی کہ اگر میں ان اسٹارز کو ہراسکتی ہوں تو فائنل بھی جیت جاوں گی اور خو ش قسمتی سے ایسا ہی ہوا۔

شیئر: