Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمبابوے: جولائی میں صدارتی انتخاب کا اعلان

 ہرارے..... زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات رواں سال جولائی میں ہونگے۔ نئے صدر کےلئے یہ الیکشن امتحان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ گزشتہ برس نومبر میں فوج کی مداخلت کے نتیجے میں 94 سالہ سابق صدر رابرٹ موگابے طویل عرصے کے بعد اقتدار سے الگ ہوئے۔ صدر منانگاگوا نے مزید کہا کہ وہ الیکشن کے موقع پر مغربی ممالک کے مبصرین کو بھی دعوت دیں گے۔ علاوہ ازیں بہت جلد زمبابوے میں یورپی یونین کی ایک مبصر ٹیم کا دورہ بھی متوقع ہے۔
 

شیئر: