Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان جنگ جیتنے کی ضد چھوڑ کر اختتام کی بات کریں،افغان صدر

 کابل.... افغانستان کے صدر اشرف غنی نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں جنگ جیتنے کے تصور کو رد کرکے سے ختم کرنے کی بات کی جائے۔ افغان صدرنے کہاکہ ہم نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے سنجیدہ کوشش کیں اور ہمیں ماضی کو بلا کر بہتر تعلقات کی جانب گامزن ہو ناچا ہیے۔اشرف غنی نے کہا کہ ماضی کا قیدی بن کر وقت برباد نہ کیا جائے اور مستقبل کو محفوظ بنانے کی فکر کی جائے جس کا مقصد افغانستان میں جنگ جتینا نہیں بلکہ اسے ختم کرنا ہے اور اس مقصد کے لیے افغانستان کو پاکستان کی مدد درکار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی جغرافیائی حیثیت کے تناظر میں باہم رابطے کے ذریعے وسطی ایشیائی ریاستوں سے تعلق بحال ہو سکتا ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کے بغیر مکمل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ کو ختم کرنا دراصل صحیح سمت کی طرف ایک قدم ہے۔
 

شیئر: