Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولکتہ سے دہلی جانیوالی خاتون کی طیارے میں طبیعت بگڑ گئی

 لکھنؤ..... ایئر انڈیا کے ڈریم لائنر طیارے سے کولکتہ سے دہلی جا رہی خاتون مسافر کی طیارے میں اچانک طبیعت بگڑ گئی۔ ا موسی ہوائی اڈے پرطیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔آناً فانا ًایمبولینس سے خاتون کو اسپتال بھیجا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ پوسٹ مارٹم کیلئے لاش کو لوک بندھوہسپتال بھیجدیا گیا۔ ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے بتایا کہ خاتون مسافر کی طیارے کی لینڈنگ سے پہلے ہی موت واقع ہوچکی تھی۔ایئر انڈیا کی پرواز نمبر اے آئی -701 ڈریم لائنر بوئنگ کی شام 5.34 بجے کولکتہ کے نیتا جی سبھاش چندر بوس ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔ طیارہ 7.50 دہلی میں اترنا تھا۔اس دوران جہاز میں سفر کر رہی69سالہ ایک خاتون مسافر انجنا سیٹھی کی طبیعت بگڑی، پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) کو بتایا۔ اس کے بعد طیارے کو ڈائیورٹ کر چودھری چرن سنگھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ(اموسی) پر لینڈنگ کی ہدایات پائلٹ کو دئیے گئے۔جہاز نے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی جہاں سے ایمبولینس مسافرکو ہسپتال لے گئی۔
 

شیئر: