Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کا دورہ امریکہ 2ہفتے تک جاری رہیگا، عادل الجبیر

ریاض.... وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ امریکہ کم و بیش 2ہفتے تک جاری رہیگا۔ وہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، ترقیاتی اور دیگرمختلف شعبوں کے حوالے سے تعلقات کو مزید فروغ دینگے۔ امریکہ میں قیام کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان 7شہروں میں اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کرینگے۔اطلاعات کے مطابق منگل کو وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کرینگے۔ دونوں رہنما ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال کے علاوہ انسداد دہشتگردی اور ایران کے حوالے سے گفتگو کرینگے۔ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اسٹراٹیجک شراکت بھی گفتگو کا موضوع ہوگی۔ امریکی حکام کے مطابق دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں قطر کا بحران ایجنڈے میں ثانوی حیثیت رکھتا ہے۔ امریکی ذرائع کا کہناہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بلومبرگ ، ایپل اور گوگل کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کرینگے۔

شیئر: