Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیونڈر اور چائے کے پودے خصوصی قوت کا سرچشمہ

کیرولینا .... سائنسدانوں نے اپنی تازہ ترین تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ قدرتی ذرائع سے حاصل ہونے والے تیل بالخصوص لیونڈر اورچائے کے پودوں سے بنائے جانے والے تیل انسان کو تندرست و توانا بناسکتے ہیں۔ واضح ہو کہ سائنسدان ایک عرصے سے اس بارے میں تحقیقی کام کررہے تھے مگر اب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمنٹل ہیلتھ نے تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ان تیل سے صنفی قوت میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ یہ تحقیقی رپورٹ نارتھ کیرولینا کی لیباریٹری کے سائنسدانوں نے تیار کی ہے۔ اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں کہا گیا تھا کہ بہت سے عام قسم کے پودے بھی انتہائی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اوران میں ای ڈی سی نامی ایک کیمیکل کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔ تازہ ترین رپورٹ شکاگو میں منعقدہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز کے سوویں سالانہ اجلاس میںپیش کی گئی ہے۔ جس کی مدد سے اس حوالے سے ہونے والے پرانے تحقیقی کاموں پر مہر تصدیق ثبت ہوجاتی ہے۔ تحقیقی کام کی نگرانی ڈاکٹر جیفری رامسے نے کی ہے۔ جن کا کہناتھا کہ ادھر کچھ عرصے سے امریکہ اور برطانیہ میں لیونڈر اور چائے کے پودوں سے تیار ہونے والے تیل طبی مقاصد کیلئے استعمال ہورہے ہیں اور کافی فائدہ مند بھی ثابت ہوئے ہیں۔ 

شیئر: