Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے سب سے بڑے جیٹ انجن سے لیس طیارے کی پرواز

کیلیفورنیا ..... شہری ہوابازی کے شعبے میں جدید ترین طیاروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے مگر یہ مقابلہ یہاں پر ہی ختم نہیں ہوا بلکہ مختلف طیارہ ساز کمپنیوں نے انتہائی بڑے بڑے انجنوں والے طیاروں کی آزمائشی پروازیں کررہے ہیں اور ایسی ہی ایک پرواز بوئنگ 747 نامی طیارے نے وکٹر ویل ایئرپورٹ سے آزمائشی اڑان بھری ۔ اس وقت اس طیارے میں دنیا کا سب سے بڑا جیٹ انجنGE9X لگا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق بوئنگ کمپنی نے یہ انجن جنرل الیکٹرک کو خاص آرڈر دیکر تیار کروایا۔ اپنے آرڈر میں بوئنگ کمپنی نے جو اصل مطالبہ کیا تھا وہ یہ تھا کہ نیا انجن اس قابل ہونا چاہئے کہ مستقبل قریب میں بوئنگ کمپنی جو 777x نامی قوی الجثہ طیارہ بنانے جارہی ہے اس کو پوری طاقت فراہم کرسکے۔ اب تک کے اندازے کے مطابقGE9X طیارہ اپنے اندر نصب انجن کی قوت سے آئندہ سال کے آخر تک اڑان بھرنے لگے گا تاہم اسکی اصل کمرشل پروازیں 2020ءمیں شروع ہوسکتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ جنرل الیکٹرک والوں نے آنے والے وقت میں مختلف طیارہ ساز کمپنیوں کےلئے طرح طرح کے دوسرے انجنوں کی تیاری بھی شروع کردی ہے اور انکا ٹیسٹ بھی لیا جارہا ہے۔

شیئر: