Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہرے قتل کے ملزمان تلوار جوڑے کی برأت کیخلاف درخواست

 نئی دہلی..... سپریم کورٹ نے آروشی تلوار-ہیمراج دہرے قتل کے ملزم تلوار جوڑے،ڈاکٹر راجیش اور ڈاکٹر نپور تلوارکو بری کیے جانے کو چیلنج کرنے والی 2اپیلوں پر سماعت کرنا منظور کر لیا اوراس ضمن میں دندان ساز جوڑے کو نوٹس بھی جاری کر دیا ۔رنجن گگوئی کی صدارت والی بنچ نے ہیمراج کی بیوی کوم کولابنجاڑے کی عرضی کوسماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے تلوار جوڑے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔اتر پردیش کے غازی آباد میں واقع مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر 2013 کو تلوار جوڑے کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 12 اکتوبر کو تلوارجوڑے کو بری کر دیا تھا اور وہ غازی آباد کی ڈاسنا جیل سے رہا کر دئیے گئے تھے۔ سی بی آئی نے، جو اُن کو سزائے موت د لانا چاہتی تھی اس فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

شیئر: