Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد مسعود کا ٹی وی پروگرام 3 ماہ کے لئے بند

اسلام آباد... سپریم کورٹ نے معروف اینکر پرسن شاہد مسعود کا ٹی وی پروگرام 3 ماہ کے لئے بند کرنے کا حکم دے دیا ۔ چیف جسٹس نے ٹی وی پروگرام میں لا آفیسر کی تضحیک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتا ہوں کہ کتنے دن آپ کا پروگرام چلتا ہے۔زینب قتل کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے شاہد مسعود کو بڑوں کی نصیحت کااحساس نہیں ۔ زینب قتل کیس پر پروگرام میں میرے کورٹ آفیسر کی تضحیک کی گئی ،آپ کو ہمت کیسے ہوئی؟ہم نے آپ کو عزت دی مگر آپ کا طریقہ کار یہ ہے ، کیاسمجھتے ہیں اپنے آپ کو؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اگرکوئی گستاخی ہوئی ہے تو معافی مانگتا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی تو یہ نہیں پتہ کہ آج آپ ٹاک شو کریں گے بھی یا نہیں۔ آپ نے خود کہا تھا کہ خبرغلط ہوتو مجھے پھانسی دے دیں، اب سزا خود بتا دیں۔
مزید پڑھیں:اینکر پرسن شاہد مسعود کی معافی مسترد

شیئر: