Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی کے رہنما ایاز سومرو انتقال کرگئے

کراچی...رکنِ قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما ایاز سومرو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ان کی عمر59برس تھی۔ ایاز سومرو کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ کچھ دن قبل ان کے بھائی علاج کے لئے نیو یارک لے گئے تھے۔تدفین آبائی علاقے میں کی جائے گی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی بیان میں پارٹی کے لئے ایاز سومرو کی خدمات، قربانیوں اور وفاداری کو سراہا ہے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایاز سومرو پیپلزپارٹی کے سچے کارکن تھے۔ محمد ایاز سومرو پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر این اے 204 لاڑکانہ سے ر کن ِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔سندھ ٹمیںوزیر قانون بھی رہے۔

شیئر: