Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو آر 15 اور آر 15 ڈریم مرر ایڈیشن لانچ‎

اوپو کمپنی کی جانب سے آر 15 اور آر 15 ڈریم مرر ایڈیشن باقاعدہ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ دونوں اسمارٹ فونز کے ڈسپلے میں نوچ ، گلاس باڈی اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے لیے دونوں اسمارٹ فونز میں فیس ان لاک فیچر دیا گیا ہے جس کی مدد سے فون کو 0.8 سیکنڈ میں ان لاک کیا جا سکتا ہے۔ 
اوپو آر 15 میں 6.28 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسسٹنٹ ، اوکٹا کور پروسیسر ، 6 جی بی ریم اور 128 سے بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3450 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 20 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں بلیوٹوتھ ، وائی فائی اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ شامل کی گئی ہے۔ فون کو لال ، سفید اور جامنی رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی قیمت 474 ڈالر ہے۔ اسمارٹ فون کو یکم اپریل سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اوپو آر 15 ڈریم مرر ایڈیشن میں میں 6.28 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے، قالکوم اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسسٹنٹ ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 6 جی بی ریم اور 128 سے بھی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3400 ملی ایمپئیر آورز کی ہے ۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 16 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے دو سنسر دیے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ فون کو کالے اور سرخ رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 521 ڈالر ہے۔ فون کی فروخت یکم اپریل سے شروع ہوگی۔

شیئر: