Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین کالج کویت کے زیر اہتمام کلچرل ویک کا انعقاد

  محمد عرفان شفیق - کویت
:گزشتہ دنوں آسٹریلین کالج کویت میں کلچرل ویک کا اہتمام کیا گیا جس میں آسٹریلین کالج کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ کلچرل ویک ماہ رواں کی 13، 14 اور 15تاریخ کو منعقد کیا گیا۔اس کلچرل ویک میں کویت کے علاوہ چین، پاکستان، فلسطین، مصر اور لبنان کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
کلچرل ویک کے موقع پر اسٹالوں کو بڑی خوبصورتی اور ملی جوش و جذبے سے سجایا گیا تھاجسے لوک ورثے اور علاقائی پرفارمنس اور علاقائی کھانوں نے چار چاند لگا دئیے۔ تمام اسٹالوں کو شرکت کرنے پر انعامات سے نوازا گیا۔ پاکستانی اسٹال پر موجود دیدہ زیب چوڑیاں، مہندی، کھسے، سندھی ٹوپی اور علاقائی لباس دوسرے تمام اسٹالوں کی نسبت جاذب نظر اور حسین تھے جو پاکستانی رنگ کو نمایاں مقام دے رہی تھے۔
٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: