Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو ایکس 21 اسمارٹ فون لانچ‎

ویوو کمپنی کی جانب سے ایکس 21 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.28 انچ امولڈ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر اور اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو 6 بھی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے اور فرنٹ پر 12 میگا پکسل کا شوٹر دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3200 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 458 ڈالر جبکہ 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 505 ڈالر ہے۔ فون کو سفید ، سرخ اور سیاہ رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی فروخت 24 مارچ سے شروع ہوگی۔

شیئر: