Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹیکس ایکوا لائن ای 3 اسمارٹ فون لانچ

انٹیکس ٹیکنالوجیز کمپنی کی جانب سے انٹیکس ایکوا لائن ای 3 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، کواڈ کور اسپریڈٹرم پروسیسر ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 32 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں فور جی ، بلیوٹوتھ ، ایف ایم ریڈیو ، ہیڈ فون جیک اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2500 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس کا ٹاک ٹائم پانچ سے سات گھنٹے ہے ۔ فون کی قیمت 6999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے کالے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔

شیئر: