Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہت سے کھیل انسان کو ذیابیطس سے محفوظ رکھتے ہیں

لندن .... صحت اور تندرستی کیلئے ورزش اورکھیل کود کو ہمیشہ ہی ایک اچھا وسیلہ قرار دیا جاتا رہا ہے اور اس حوالے سے بی بی سی کے ایک فلاحی پروگرام میں جو پچھلے دنوں دکھایا گیا ہے 64سالہ لیس نامی ایک شخص نے یہ انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے کہ اس نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیکر نہ صرف یہ کہ ذیابیطس سے نجات پالی ہے بلکہ اپنا وزن بھی اچھا خاصا کم کرلیا ہے۔ لیس کے بیان کے مطابق اس کا وزن 15اسٹون تک پہنچ گیا تھا اور ایسا لگتا تھا کہ جیسے وہ اپنے پیروں پر کبھی کھڑا نہیں ہوسکے گا مگر اسی دوران اس پر دمے کا عارضہ بھی لاحق ہوا جس کے علاج کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اسے بلڈ شوگر کا بھی عارضہ ہے۔ چنانچہ آخری چارہ کار کے طور پر اس نے تمام دوائیں ترک کرکے طرح طرح کے اسپورٹس جیسے تیراکی اور دوڑ میں حصہ لینا شروع کردیا۔ کچھ عرصہ قبل تک اپنی حالت میں پر رونے والے اس شخص کا کہناہے کہ اب لیس کو تمام عارضوں سے نجات مل گئی ہے۔ دوسرے لوگ بھی اسپورٹس کو اپنی عاد ت بنالیں تو وہ بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔ قدرت کی یہ نعمت انمول اور مفت ہے۔ اس کےلئے کسی لمبے چوڑے خرچے کی ضرورت نہیں صرف قوت ارادی کی ضرورت ہے۔

شیئر: