Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر گن کے چھرے سے بچی زخمی ہو گئی

ریاض .....  نامعلو م سمت سے آنے والے ایئر گن کے چھرے سے ایک بچی زخمی ہو گئی ۔ چھرا بچی کے سر میں لگا۔ عکاظ اخبار سے گفتگوکرتے ہوئے زخمی بچی کے والد عبداللہ البقمی نے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شمالی ریاض کے علاقے میں لگنے والے میلے میں شریک تھے جہاں ایک اسٹال پر ایئر گن سے نشانہ بازی لی جارہی تھی کہ اچانک ایک چھرا میری بیٹی کے سر میں پیوست ہو گیا۔ بچی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن کر کے بیٹی کے سر سے چھرا نکال دیا ۔البقمی کا کہنا تھا کہ وہ اس کمپنی پر مقدمہ دائر کر ے گا جس نے انتہائی غیر محفوظ طریقے سے نشانہ بازی کا اسٹال لگایا ہوا تھا ۔ 

شیئر: